آئی ڈی پیز کیلئے میچ میں ٹیموں کے کپتان نواز اور عمران ہوں: آفریدی

Afridi

Afridi

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے رمضان المبارک کے دوران آئی ڈی پیز کی امداد کے لیے میچ کرانے کا اعلان کیا ہے۔

جس میں انہوں نے ایک ٹیم کا کپتان وزیر اعظم نواز شریف اور دوسری ٹیم کا کپتان عمران خان کو بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ بات چیت کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ یہ میچ رمضان المبارک کے دوران منعقد کیا جائے گا۔

جس کی آمدنی شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے افراد کو دی جائے گی۔ شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ اس میچ میں ایک ٹیم کے کپتان وزیر اعظم نواز شریف اور دوسری ٹیم کے کپتان عمران خان ہوں۔