اسلام آباد: آئیسکو کے دو محنت کش انور زادہ، عنصر ودود کو سوہان اسلام آباد میں کام کے دوران گولیاں مار کر شہید کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آئیسکو کے ٹیسٹ انسپکٹر انور زادہ، لائن مین عنصر ودود کام کے دوران سوہان، اسلام آباد کے علاقے میں گئے تو وہاںموجود نا معلوم لوگوں نے انہوں گولیاں مار کر شہید کر دیا۔
لیبر یونیٹی آف آئیسکو یونین کے صدر عاشق خان، جنرل سیکرٹری سید تنویر حسین شاہ، چیئرمین لالہ رحیم نے واقعے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر24گھنٹے کے اندر اندر قاتلوں کو گرفتار نہ کیا تو ملک بھر کی بجلی بند کرنے کے ساتھ ساتھ راولپنڈی، اسلام آباد کی تمام سٹرکوں کو بند کر دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قاتلوں کی گرفتار تک اور شہدا کو انصاف نہ ملنے تک لیبر یونیٹی حکومت کو چین نہیں بیٹھنے دے گی۔ لیبر یونیٹی آف آئیسکو یونین نے مرحومین کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔