اسلام آباد (پریس ریلیز)۔ آئیسکو لائن سٹاف کو سیفٹی اصولوں سے آگاہی اور جان لیوا حادثات سے بچائو بارے مقامی ہوٹل میں سیفٹی سیمینار کا انعقاد ہوا۔ تفصیلا ت کے مطابق SE اسلام آباد سرکل راجہ اصغر، متعلقہXENS, SDOsاور سیفٹی ماہرین پر مشتمل وفد نے آئیسکو لائن سٹاف کو مختلف حادثات سے بچائو اور سیفٹی اصولوں پر عمل پیرا ہونے پر ایک لیکچر کا انعقاد مقامی ہوٹل میں کیا گیا، جس میں اسلام آباد سرکل کے تما م لائن سٹاف نے شرکت کی۔ مقررین نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ تمام لائن سٹاف کو سیفٹی اصولوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنے فرائض منصبی سر انجام دینے کی ضرورت ہے۔
اگر کام کے دوران ضروری T&PاورSOPکا خیال رکھا جائے تو آئیسکو ملازمین کسی بھی قسم کے حادثات سے بچ سکتے ہیں۔ مقررین نے اس موقع پر مزید کہا کہ آئیسکو ملازمین کا تحفظ ان کی اولین ترجیجات میں شامل ہے۔SEاسلام آباد راجہ اصغر نے اس موقع پر کہا کہ غلطی کے مرتکب افراد کو سزا دیئے بغیر حادثات کو روکنا ممکن نہیں ہے اور انتظامیہ حادثات سے بچائو کے لئے جدید اور موجودہ تقاضے کو سامنے رکھتے ہوئے حکمت عملی بنارہی ہے جس کو جلد عملی جامہ پہنایا جائے گا۔
سیمینار میں موجود آئیسکو ملازمین نے اس موقع پر مطالبہ کیا کہ لائن سٹاف کاDangrousالائونس5ہزار سے بڑھا کر10ہزار کیا جائے۔ آئیسکو لائن سٹاف نے سیمنار کے انعقاد کو خوش آئند قراد دیتے ہوئے کہا کہ آئیسکو انتظامیہ کا یہ بہترین فیصلہ ہے کہ لائن سٹاف کو آگاہی دے کر ممکنہ حادثات سے بچایا جا سکے۔