آئیسکو لیبر یونیٹی، آئیسکو ایمپلائز پیغام یونین کا ملکی سطح کے واپڈا ریفرنڈم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

Protest

Protest

اسلام آباد : واپڈا اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے مشترکہ غیر قانونی اور غیر آئینی ریفرنڈم کے خلاف آئیسکو لیبر یونیٹی اور آئیسکو ایمپلائی پیغام یونین کی جانب سے آئیسکو ہیڈ آفس اسلام آباد کے باہر احتجاجی مظاہرہ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ، اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم امتناع کے باوجودNIRCکے جوائنٹ رجسٹرار ذکا اللہ خلیل کی جانب سے ریفرنڈم کروایا گیا جس پر ملک بھر کے ملازمین نے واپڈا ریفرنڈم کا بائیکاٹ کیا اور ملکی سطح پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے لیبر یونیٹی کے صدر عاشق خان نے کہا کہ1998کے بعد ہر کمپنی آزاد اور خود مختار ہے جن کے اپنے اپنے بور ڈ آف ڈائریکٹرز ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی تمام ہائی کورٹس نے اپنے فیصلوں میں کمپنی سطح کے ریفرنڈم کے ہمارے موقف کو تسلیم کرتے ہوئے ہمارے حق میں فیصلے جاری کیے اسی وجہ سے ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی میں کمپنی سطح پر ریفرنڈم ہو چکا ہے۔

آئیسکو پیغام یونین کے صدر عمران خان نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجودNIRCکے جوائنٹ رجسٹرار ذکا اللہ خلیل کی جانب سے ملکی سطح پر ریفرنڈم کروانا غیر قانونی اور غیر آئینی ہے اسی بنا پر لاہور ہائی کورٹ نےNIRCکو ریفرنڈم کے نتائج روکنے کا حکم نامہ بھی جاری کر دیا ہے۔ احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے لیبر یونیٹی کے جنرل سیکرٹری سید تنویر حسین کاظمی نے کہا کمپنی سطح کے ریفرنڈم کا فیصلہ جلد آئیسکو ملازمین کے حق میں آئے گا اور انشااللہ سپریم کورٹ آف پاکستان مزدورں کے حق میں قانون اور آئین کے مطابق فیصلے کرے گی۔

مبارک شاہ نائب صدر لیبر یونیٹی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی سطح پر الیکشن ہونے پر آئیسکو ملازمین کو اپنے حقوق کے لئے بار بار لاہور کی طرف دیکھنے کی بجائے وہ کمپنی سطح پر اپنے مسائل خود حل کروا سکتے ہیں۔

لیبر یونیٹی کے نائب صدر سردار محمد ریاست، ندیم الخیری، لالہ یعقوب، کاشف جعفری ، صوفی الطاف، ذوالفقار کیانی، سمیع اللہ خان، سجاد خان، فضل منان، یار محمد خان اور دیگر مظاہرین کی جانب سےNIRCکے خلاف قانونی کارروائی کرنے اور بجلی کی تقسیم کا ر کمپنیوں کے الگ الگ ریفرنڈم عدالتوں کے فیصلوں کی روشنی میں جلد کیے جائیں۔

احتجاج میں آئیسکو کے آپریشن، کنٹریکشن، آئیسکو گرڈ اسٹیشن آپریشن سسٹم، ہیڈ آفس، فنانس آفسز، کمپیوٹر سنٹرز ، ریورنیو آفس کے ملازمین کی ایک کثیر تعداد نے احتجاجی مظاہرے میں کمپنی وائز ریفرنڈم کروانے کا مطالبہ کیاہے۔

میڈیا سیل ( لیبر یونیٹی آف آئیسکو یونین)
0322-5154664