آئیسکو کی نجکاری کے خلاف 18 فروری 2015 کو آبپارہ کمیونیٹی سنٹر اسلام آباد میں سیمینار کا اہتمام

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد: لیبر یونیٹی آف آئیسکو یونین کے زیر اہتمام آئیسکو کی نجکاری کے خلاف 18فروری2015کو دن11:00بجے آبپارہ کمیونٹی سنٹر اسلام آباد میں اینٹی نجکاری سیمینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

سیمینار سے لیڈر آف اپوزیشن سیدخورشید شاہ، چیئرمین سینٹ سید نیئر حسین بخاری، اسد عمرMNA (PTI)صاحبزادہ طارق اللہ، MNA (JI)، ظہور اعوان، سیکرٹری جنرل پاکستان ورکرز فیڈریشن، شمس الرحمن سواتی، صدر نیشنل لیبر فیڈریشن(NLF)، ڈاکٹر فدا احمد پراچہ، جماعت اسلامی اور لیبر یونیٹی آف آئیسکو یونین کے صدر عاشق خان اور مرکزی قائدین کے علاوہ آئیسکو ریجن بھر سے ہزاروں ملازمین شریک ہوں گے۔