لیبر یونیٹی آف آئیسکو یونین کے تیسرے یوم شہداء کے موقع پر مقررین کا خطاب

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد: دوران ملازمت شہید ہونے والے آئیسکو ملازمین کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے لیبر یونیٹی آف آئیسکو یونین کے زیر اہتمام 28 مئی 2015 کو آئیسکومریڑ حسن کمپلس ، روالپنڈی میں تیسرا یوم شہداء آئیسکو منایا گیا۔ جس میں شہداء کے لئے قرآن خوانی کی گئی ، لائن سٹاف کو حادثات سے بچائو کے طریقہ کار، T&Pکی فراہمی، اور شہداء کے لئے مراعات کا مطالبات بھی پیش کیے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر لیبر یونیٹی عاشق خان نے کہا پاکستان میں کام کرنے والے محنت کشوں کو ان کا صحیح مقام حاصل نہیں ہو سکا ہے جس کی وجہ سے آج بھی وہ سطح غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئیسکو اور واپڈا کا لائن سٹاف ملک بھر میں بجلی کی فراہمی اور اس کو درپیش مسائل حل کرنے میں بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ واپڈا کے محنتی محنت کش اپنی جانیں گنوا کر لوگوں کے گھروں کو روشنی فراہم کرنے میں مصروف عمل ہیں۔

یہی وہ لوگ ہیں جو پاکستان کے لئے قیمتی سرمائے کی حیثیت رکھتے ہیںجنرل سیکرٹری سید تنویر حسین کاظمی نے کہا کہ واپڈا کے لائن سٹاف کی جانیں سب سے مقدم ہیں اور لائن سٹاف کام کے دورانT&Pکا استعمال یقینی بنایا جائے۔ چیئرمین لالہ رحیم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیبر یونیٹی لائن سٹاف کو سہولیات کی فراہمی اور ان کو حادثوں سے بچائو کے لئے یونین مختلف اقدامات کروا رہی ہے جس کو جلد ہی عملی جامہ پہنایا جائے گا۔

لیبر یونیٹی آف آئیسکو یونین نے واپڈا کے شہید لائن سٹاف کے درجات کی بلندی اور ان کی مغفرت کے لئے خصوصی دعا کا انعقاد بھی کروایا۔ تقریب میں ریجن بھر سے ملازمین شریک ہوئے۔