کروڑ لعل عیسن کی خبریں 02/07/2015

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) اگر پولیس نے ہمارے کسی ورکر کے ساتھ زیادتی کی تو اس پولیس افسر کا وہ برا حشر کرونگا کہ وہ یاد رکھے گا۔ شہریوں کے خلاف ناجائز مقدمات کسی صورت بھی قبول نہیں۔ سابق صوبائی وزیر ملک احمد علی اولکھ نے اپنے دور میں تھانہ کلچر کو فروغ دیتے ہوئے لوگوں پر ناجائز مقدمات درج کروائے۔ آج بھی وہی سلسلہ جاری ہے۔

حاجی عبدالمجید خان نیازی ایم پی اے نے تاجر اتحاد گروپ اور تاجر انقلاب گروپ کے اعزاز میں افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شو آف ہینڈ میں بھی طارق پہاڑ کے حق میں فیصلہ دینے سے قبل تاجر انقلاب گروپ کے صدارتی امیدوار نے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔ سابقہ 2 سالوں میں مختار حسین نے تاجروں کے تحفظ کیلئے کچھ نہیں کیا۔ دکانداروں نے طارق پہاڑ کو بلا مقابلہ منتخب کر کے ثابت کر دیا کہ وہ ان کے ساتھ ہیں۔

اگر پولیس انتظامیہ ہمارے کسی ورکر کے ساتھ زیادتی کرے گی تو پولیس کا برا حشر کرونگا۔ جن کے گھروں کا چولھا بمشکل جلتا ہو وہ کیسے آج کے دور میں گزارا کرے۔ ہم ہر صورت غریب لوگوں کے ساتھ ہیں۔ کسی ایک دکاندار کے ساتھ زیادتی ہوئی تو ہم سب اکھٹے ہو کر اس دکاندار کا دفاع کریں گے۔ میں کسی بھی ورکر سے پہلے خود حوالات میں جائونگا۔

ہمیں اپنے دوستوں اور ورکروں کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ اس موقع پر صدر انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ نے کہا کہ حاجی مجید خان غریبوں کے ہمدرد ہیں۔ الیکشن میں ہماری بھی سپورٹ کی۔ ہم ان کے شکرگزار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی دکاندار کے ساتھ زیادتی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے شہر میں چوری کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈی پی او لیہ سے مطالبہ کیا کہ آئے دن چوری کی وارداتوں سے شہری تنگ آچکے ہیں۔

اس کے تدارک کیلئے اقدمات کیئے جائیں وگرنہ ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو سکتا ہے۔ چوہدری طاہر خلیل نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی حاجی عبدالمجید خان کی حمایت کی تھی اور اب بھی چاہے وہ ایم این اے کا الیکشن لڑیں ان کے ساتھ ہیں۔

اس موقع پر نائب صدر انتظار حسین ، فنانس سیکریٹری ایاز خان نیازی ، جوائنٹ سیکریٹری سید نفیس شاہ ، سیکریٹری اطلاعات امجد علی مستری ، وحید خان ، تنویر عباس جعفری ، ندیم زبیری ، خالد چنڈی ، وسیم خان ، محمد اطہر پپو ، محمد ابراب بھمب ، الطاف جکھڑ ، جنرل سیکریٹری مہر احسان اللہ کلاسرہ ، شیخ محبوب ، طاہر خلیل ، محمد اکبر عرف اکو ، محمد جنید طارق ، محمد حبیب ، محمد شاہد چوہدری ، محمد جاوید ، سید سبطین شاہ ، ہارون ملانہ سمیت دیگر افراد موجود تھے۔

Iftaar Dinner

Iftaar Dinner

Iftaar Dinner

Iftaar Dinner