اسلام آباد (جیوڈیسک) عمران خان کیخلاف سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کے ہتک عزت دعوے کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔
سابق چیف جسٹس کے وکیل توفیق آصف کہتے ہیں مقدمے میں جان بوجھ کر تاخیر کی جا رہی ہے۔ عمران خان کیخلاف ہتک عزت دعوے کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد تنویر میر نے کی۔
عمران خان کے وکیل بابر اعوان علالت کے باعث پیش نہ ہو سکے جس پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔
سابق چیف جسٹس کے وکیل توفیق آصف نے کہا ہے کہ بابر اعوان کا دعویٰ تھا کہ انہیں جرح کا شدت سے انتظار ہے اب وہ پیش نہیں ہوتے۔
عمران خان نے دعوے کا تاحال جواب جمع نہیں کرایا۔ معاملے کو لٹکایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا سابق چیف جسٹس افتخار چودھری جرح کیلئے پیش ہونے کیلئے تیار ہیں۔