افتخارچوہدری نے انتخابات میں کوئی دباؤ نہیں ڈالا، فخرالدین ابراہیم

Fakhruddin Ebrahim

Fakhruddin Ebrahim

کراچی (جیوڈیسک) سابق چیف الیکشن کمیشن جسٹس(ر)فخرالدین جی ابراہیم نے کہاہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے انتخابات کے دوران ہم پرکسی طرح کا کوئی دباؤ نہیں ڈالا تھا۔

کراچی میں صحافیوں کے ایک گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف الیکشن کمشنر نے 11 مئی کو ہونے والے انتخابی عمل میں بعض نقائص کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ کچھ باتیں ایسی تھیں کو انتخابی عمل سے پہلے ہوجاتیں توبہتر نتائج حاصل ہوتے۔

پہلی فوج کوانتخابات میں معاونت کا کردار زیادہ ملناچاہیے تھا، انتخابات مختلف مراحل میں ہونے چاہئیں تھے، مختلف مراحل میں انتخابات کرانے سے محدود وسائل کا بہتر انداز میں استعمال کیا جا سکتا تھا لیکن الیکشن کمیشن کے دیگر ارکان کے درمیان اس معاملے پراتفاق رائے نہیں ہو سکا۔ 2013 کے انتکابات کے بعد عذر داریاں سننے کے لئے الیکشن ٹریبونلز میں صرف حاضر سروس ججز تعینات ہونے چاہیے تھے۔

سابق چیف الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے انتخابات کے دوران ہم پرکسی طرح کا کوئی دباؤنہیں ڈالا تھا۔ موجودہ حالات میں سیاستدانوں کو صبروتحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے، جمہوریت کو ڈی ریل نہ ہونے دیں۔