لاہور (جیوڈیسک) سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے وزیراعظم نواز شریف کے اثاثوں کی تفصیلات کے لئے الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا۔
اثاثوں کی تفیلات ملنے کے بعد وزیراعظم کی نااہلی کی درخواست دائر کی جائیگی۔سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار چوہدری کی جانب سے الیکشن کمیشن کو دی گئی درخواست میں کہا گیا کہ وزیراعظم نواز شریف کے دو ہزار آٹھ سے دو ہزار پندرہ تک اثاثوں کی تفصیلات دی جائیں ۔افتخار چوہدری کے وکیل شیخ احسن الدین کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس میں اپنے اثاثے چھپانے پر وزیراعظم آرٹیکل باسٹھ اورتریسٹھ پر پورا نہیں اترتے۔
جبکہ اثاثوں کی تفیلات ملنے کے بعد وزیراعظم کی نااہلی کی درخواست دائر کریں گے ۔دوسری جانب افتخار چوہدری نے قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی دیکھنے کے لئے سیکرٹری قومی اسمبلی کو بھی درخواست دے دی ہے۔