کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی سیاست میں باقاعدہ آمد کیلئے مشاورت کی تکمیل کی اطلاعات پر تبصرہ کرتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائدچیئرمین امیر پٹی ‘ سینئر وائس چیئرمین فاروق کمال‘ وائس چیئرمین اسلم خان ‘ صدر محمد سلیمان راجپوت‘ نائب صدر یونس سایانی ‘ سیکریٹری راجہ انور ایڈوکیٹ ‘فائنانس سیکریٹری اقبال ٹائیگر ‘ کراچی ڈویژن کے صدر اقبال چاند ‘ شعبہ خواتین کی سربراہ میڈم انیتا ‘ میڈم تبسم ناز و دیگر عہدیداران نے کہا کہ سابق چیف جسٹس کو جہاں عدلیہ کی آزادی کا اعزاز حاصل رہا وہیں ان پر مسلم لیگ سے ساز باز کے حوالے سے تبصرے بھی کئے جاتے رہے ہیں اسلئے ان کی سیاست میں آمد ان کے کردار پر لگنے والے شکوک کے داغوں پر مہر تصدیق ثبت کردے گی۔
اگر انہوں نے مسلم لیگ (ن) سے ہاتھ ملانے یا نئی سیاسی جماعت بنانے کی کوشش کی عوامی سطح پر موجود اس شبہ کے تقویت ملے گی کہ مشرف کیخلاف افتخار چوہدری کی جرا ¿ت در اصل جرا ¿ت نہیں بلکہ بغاوت تھی جس کے پیچھے میاں برادران کی انتقامی طاقت تھی اسلئے افتخار چوہدری حقیقی معنوں میں عوام اور پاکستان کی خدمت کیلئے سیاست میں آنا چاہتے ہیں تو ایم آر پی سے بہتر پلیٹ فارم ان کیلئے کوئی اور نہیں ہوسکتا۔