لاہور (جیوڈیسک) آئی جی پولیس کے گھریلو ملازم کانسٹیبل کے فون پرڈی ایس پی اور انسپکٹر نے گرفتار شخص کو چھوڑ دیا۔ تھانہ شاد باغ پولیس نے نعیم کی درخواست پرامانت میں خیانت کا مقدمہ درج کر کے غلام حسین کو گرفتار کیا تو کانسٹیبل عمرا ن نے آئی جی کے گھر کے سرکاری فون سے تھانہ شاد باغ پولیس کو نہ صرف غلام حسین کو چھوڑنے بلکہ مقدمہ مدعی سے صلح کروا کر رپورٹ دینے کا کہا۔
مدعی کے مطابق اس پریشر کے بعد ہم صلح کیلئے مجبور ہو گئے اور ملزم نے وعدہ کیا کہ وہ اپنے ذمہ رقم ادا کریگا لیکن بعد ازاں عمران نے میرے خلاف ہی درخواست دلوا دی۔ اس حوالے سے آ ئی جی کی ترجمان نے کہا کہ آ ئی جی نے کانسٹیبل عمران کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔