کراچی (جیوڈیسک) آئی جی سندھ اقبال محمود کو ہٹانے کا حکومت سندھ کا فیصلہ سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
سندھ ہائی کورٹ میں آئی جی سندھ کو ہٹانے کے حکومت سندھ کے فیصلے کو چیلنج کر دیا گیا۔
درخواست گزار فیض الحسن نے موقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس کیس میں پولیس کی تقرری اور تبادلوں کو روک دیا تھا۔ حکومت سندھ سیاسی مقصد حاصل کرنے کے لئے آئی جی سندھ کو ہٹانا چاہتی ہے۔
درخوا ست میں استدعا کی گئی ہے کہ آئی جی سندھ اقبال محمود کو ہٹانے سے روکا جائے۔