بنوں (جیوڈیسک) اسپورٹس کمپلیکس میں تحریک انصف نے سیاسی طاقت کا مظاہرہ کیا تو ہزاروں کی تعداد میں کارکن عمران خان کا خطاب سننے کیلئے پہنچے۔
عمران خان خطاب کے بعد روانہ ہوئے تو جلسہ گاہ میں بھگڈر مچ گئی۔ بھگڈر سے اسپورٹس کمپلیکس کے مرکزی گیٹ کا ستون گر گیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
ستون کے نیچے مزید دبے ہوئے افراد کو نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔