IHMA ہومیو پیتھک ڈاکٹرز کی نمائندہ جماعت ہے ، ہر وقت ہومیو ڈاکٹرز کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے
Posted on August 31, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات (جی پی آئی) IHMA ہومیو پیتھک ڈاکٹرز کی نمائندہ جماعت ہے ، ہروقت ہومیو ڈاکٹرز کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے ، حکومت وقت سے درخواست ہے کہ ہر BHUاور RHCہسپتال میں ہومیو ڈاکٹرز کی تعیناتی کو یقینی بنائے تا کہ عوام کو ہومیو پیتھی جیسے بہترین طریقہ علاج سے مستفید ہونے کا موقع آسانی سے میسر ہو سکے ، موجودہ موسم ملیریا اور ٹائیفائڈ بخار کا موسم ہے۔
اسکے علاوہ ڈینگی بخار کا بڑا شور شرابہ ہے ، جو کہ سستا ہونے کے علاوہ بڑا موثر ہے ، عوام سے اپیل ہے ملیریا ، ٹائیفائڈ ، ہیضہ اور ڈینگی جیسے امراض کی صورت میں ہومیو پیتھی کو ضرور آزمائیں ، جو کہ ہر قسم کے مضر اثرات سے پاک ہونے کے ساتھ ساتھ اس مہنگائی کے دور میں سستا بھی ہے ، اور حکومت سے اپیل کی ہے کہ مچھر ، مکھی کے خاتمہ کے لئے ہر سطح پر سپرے کو یقینی بنائے اور پینے کے صاف پانی کا بھی مناسب بندوبست کریں اور سیوریج میں پچھلے پانی صاف پانی کی پائپوں کی مناسب مرمت کا بندوبست کرے۔
ان دنوں ہیضہ ملیریا اور ٹائیفائڈ کے امراض ، بہت پھیلے ہوتے ہیں ، جو کہ حکومت وقت صفائی کا نا مناسب انتظام اور مکھی مچھر ختم کرنے کا سپرے ناہونے کی وجہ ہے ، باحیثیت معالج عوام سے میری اپیل ہے کہ وہ کھانے پینے کی چیزوں کو ڈھانپ کر رکھیں پانی ابال کر کے استعمال کریں ، پھل ، سبزیاں ، تازہ اور صاف استعمال کریں ، برتنوں کو ڈھانپ کر رکھیں ۔