تھری ڈی اینیمیٹڈ کامیڈی فلم مسٹرپی بڈی اینڈشرمین کا ٹریلر جاری

Mr. P Buddy and Sharmeen

Mr. P Buddy and Sharmeen

نیویارک (جیوڈیسک) ہالی و ڈ کی نئی تھری ڈی اینیمیٹڈ کامیڈی فلم”مسٹر پی بڈی اینڈ شرمین”کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

ٹوینٹیتھ سینچری فاکس کے تحت بننے والی اس اس فلم کی کہانی دنیا کے عقلمند ترین سائنسدان کتے اور اسکے ننھے شرارتی مالک کے گرد گھومتی ہے جو ٹائم ٹریولنگ مشین کے ذریعے ایک ایسی انوکھی مہم جوئی پر روانہ ہو جاتے ہیں جہاں انہیں خطرناک چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ہدایتکار روب منکوف کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کااسکرین پلے کریگ رائٹ نے پیش کیا ہے جبکہ ایلکس شوارٹز اور ڈینس نولن نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے جس میں مرکزی کرداروں کیلئے ہالی وڈ اداکاروں ٹےِ بورل، میکس چارلس، ایلی کیمپر، اسٹیفن کولبرٹ اور ایلیسن جینی سمیت دیگر فنکاروں کی آوازیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

ایڈونچر اور تھرل سے بھرپور یہ تھری ڈی اینیمیٹڈ کامیڈی فلم”مسٹر پی بڈی اینڈ شرمین” آئندہ سال 7 فروری کو برطانیہ اور 7 مارچ کو امریکی سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔