تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم”ٹارزن تھری ڈی”کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا

Tarzan

Tarzan

نیویارک (جیوڈیسک) ہالی ووڈ کی نئی تھری ڈی اینیمیٹڈ موشن فیملی فلم “ٹارزن تھری ڈی” کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیاہے۔

جرمن فلمساز و ہدایتکار رینہارڈ کلوس کی اس فلم کی کہانی کلاسک ناول ٹارزن آف دی ایپس سے ماخوذ ہے جس میں جنگل میں پلنے بڑھنے والے ٹارزن نامی بچے کی جدوجہد کی داستان فلمی کہانی کے انداز میں پیش کی گئی ہے۔

رینہارڈ کلوس اور جیسیکا پوسٹیگو کے تحریر کردہ اسکرین پلے ٹارزن تھری ڈی کے اہم کرداروں کیلئے کیلان لٹز،اسپینسر لاک، جیمی رے نیومین اور رابرٹ کاپرون سمیت ہالی ووڈ کے نامور اداکاروں کی آوازیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

سمٹ اینٹر ٹینمنٹ کے تحت اینیمیٹڈ ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور اس فلم کا 10 اکتوبر کو جرمنی میں پریمئر کیا جاچکا ہے جو اگلے سال 24 جنوری کو برطانیہ جبکہ 2 مئی کو امریکا سمیت دنیا بھر میں ریلیز کی جائیگی۔