تھری جی کیا ہے؟ انٹر نیٹ کی رفتار دس گنا زیادہ ہو جاتی ہے

3G

3G

کراچی (جیوڈیسک) تھری جی کیا ہے اور پاکستان میں اس وقت موبائل فون کس ٹیکنولوجی کی مدد سے کام کر رہے ہیں اسے تھرڈ جنریشن یعنی تھری جی ٹیکنولوجی کہا جاتا ہے۔ یہ موبائل فون اور دیگر آلات میں ڈیٹا کی تیز تر فراہمی کی ٹیکنالوجی ہے۔ اس کی بدولت انٹر نیٹ کی رفتار دس گنا زیادہ ہو جاتی ہے۔ اس کے علاوہ وڈیو کالنگ اور موبائل فون پر ٹیلی ویژن نشریات کا مزہ بھی لیا جاسکتا ہے جبکہ گانے، فلموں اور گیمز کو مزید بہتر رفتار سے ڈاون لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق دنیا میں ایک سو تیئس ممالک تھری جی سروسز کا فائدہ اٹھا رہے ہیں، جبکہ چند ممالک فور جی موبائل فون ٹیکنولوجی بھی متعارف کرا چکے ہیں۔

لیکن جہاں دنیا ٹیکنولوجی کے میدان میں اتنا آگے نکل چکی ہے۔ وہیں ہمارے ہاں موبائل فون پر ڈیٹا کی ترسیل اب تک ٹو جی ٹیکنولوجی کے تحت ہی ہو رہی ہے جس کے ذریعے ٹیکسٹ میسج، پکچر میسج اور ایم ایم ایس بھیجے جاسکتے ہیں۔یہ رفتار میں تھری جی ٹیکنولوجی سے کافی کم ہے۔ تاہم ٹوجی ٹیکنولوجی کی لائسنس فیس تھری جی کے مقابلے میں بہت کم ہوتی ہے۔