آئی ایل ایف کے اجلاس میں شفقت محمود، میاں اسلم اقبال، اور شعیب صدیقی سمیت اہم شخصیات کی شمولیت

لاہور: 5 اپریل انصاف لائرز فیڈریشن کے اہم تنظیمی اجلاس میں نئی باڈی کی تشکیل، انٹرا پارٹی الیکشن اور تنظیم کو متحرک بنانے کے لئے تنظیمی فیصلے کئے گئے ہیں۔ اور پارٹی چیئرمین عمران خان کو اس سلسلے میں مربوت رپورٹ پیش کی جائیگی۔ جس کی روشنی میں مستقبل کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی گلبرگ آفس میں منعقد ہونے والے اس اجلاس میں ممبر قومی اسمبلی شفقت محمود، ممبر صوبائی اسمبلی میاں اسلم، نوشین حامد معراج، صوبائی صدر شاداب جعفری نے شرکت کی جبکہ پی ٹی آئی ضلع لاہور کے سینئر نائب صدر شعیب صدیقی نے ضلعی صدر عبدالعلیم خان کی نمائندگی کی۔

اجلاس میں پی ٹی آئی لاہور کے سیکرٹری انفارمیشن فرخ جاوید مون، شیخ عامر، انیس ہاشمی، آئی ایل ایف پنجاب کے صدر انیس علی ہاشمی، جنرل سیکرٹری خاقان میر، آغا شہباز اکبر گجر، سید فرحان علی، محمد جواد، کاشف بشیر، روحیل اسلم، محمد احمد رضوان اس کے علاوہ آئی ایل ایف کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ اجلاس میں ملک میں جاری صورتحال اور حالیہ عدالتی فیصلوں سے سامنے آنے والے منظر پر تبادلہ خیال کیا گیا اور بالخصوص پی ٹی آئی کی طرف سے دائر کردہ انتخابی دھاندلیوں کی درخواست پر جلد فیصلے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ شرکاء نے کہا کہ تحریک انصاف غیر جانبدار عدلیہ کی حمایت کرتی ہے اور ہر شہری کو بلا تفریق فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کی خواں ہے۔ انصاف لائرز فیڈریشن کے عہدیداران میں پی ٹی آئی کی مضبوطی اور پارٹی کی بہتری کے لئے کوشش کرتے رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔