غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مبینہ مقدمے میں گرفتار سیکیورٹی گارڈز ضمانت پر رہا

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کی مقامی عدالت نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مبینہ مقدمے میں گرفتار دو سیکیورٹی گارڈز کو ضمانت پر رہا کر دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ حاتم علی سولنگی کی عدالت میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مبینہ الزام میں گرفتار سیکیورٹی گارڈ میاں رانجھا اور اکبر خان کو پیش کیا گیا۔ دونوں گارڈز کو گزری پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

دوران سماعت الخالد سیکیورٹی سروسز کے منیجر قاسم علی عدالت میں پیش ہوئے اور اسلحہ کا لائسنس پیش کر دیا۔ منیجر نے عدالت میں بیان دیا کہ دونوں گارڈ زکمپنی کے ملازم ہیں اور ان سے برآمد اسلحہ کمپنی کا لائسنس یافتہ ہے۔ پولیس نے بے بنیاد مقدمہ بنادیا۔ عدالت نے منیجر کے بیان اور لائسنس سمیت دیگر دستایزات دیکھنے کے بعد دونوں گارڈ ز کو ضمانت پر رہا کر دیا۔