لاہور (جیوڈیسک) عمران ٹائیگر فورس کے زیر اہتمام لاہور میں منقعدہ کنونش سے خطاب میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر کا کہنا تھا کہ 2015 انتخابات کا سال ہے خواجہ سعد رفیق کی وکٹ گرنے کے بعد سپیکر سردار ایاز صادق کی کرسی بھی ڈگمگا رہی ہے۔ نادرا کی رپورٹ نے حکومتی ایوانوں میں ہلچل پیدا کر دی ہے۔
عمران خان ڈٹ چکے ہیں اب پاکستان بدل کر رہے گا۔ انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے کنونش سے خطاب میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان میں نوجوان عمران خان کی ٹیم ہوں گے۔
اس موقع پر پارٹی قیادت نے اعلان کیا آنے والے بلدیاتی انتخابات اور عام انتخابات میں انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کو ٹیکٹیں دی جائیں گی جبکہ اکتوبر میں مینار پاکستان پر طلبہ کا اجتماع ہو گا۔
تحریک انصاف کے ٹائیگر تقریب ختم ہونے سے پہلے ریفریشمنٹ کے سامان پر بھی جھپٹ پڑے پھر کیا قیادت نے اپنا خطاب ختم کرنے میں ہی عافیت جانی۔