راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی کی احتساب عدالت کے جج خالد رانجھا نے آصف زرداری کیخلاف کیس کی سماعت کی۔ سابق صدر کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے آصف زرداری کو حاضری سے ایک روز کا استثنیٰ دینے کی درخواست کی۔
انہوں نے موقف اختیار کیا کہ سکیورٹی خدشات کے باعث سابق صدر پیش نہیں ہو سکتے، انہیں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے ، عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے آصف زرداری کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا اور سماعت اکیس مئی تک ملتوی کر دی۔
عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ آصف زرداری خود چاہتے ہیں کہ 17 سال سے چلنے والے کیس کا فیصلہ ہو ، پنجاب حکومت انہیں سکیورٹی فراہم کرے۔