وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) غیر قانونی طور پر تعمیر کی جانے والی عمارتوں کیخلاف جزوی آپریشن، ٹی ایم اے اہلکار اعلیٰ افسران کی طرف سے تجاوزات اور کلین اپ آپریشن کے احکامات کے باوجود لیت ولعل سے کام لینے لگے۔
سرکلر روڈ پر سرکاری نالہ کے اوپر ڈالی گئی چھت کو مسمار کیا جارہا ہے دوسری جانب بیشتر غیرقانونی تعمیرات کی مسماری کی بجائے ان عمارتوں کی تعمیرات میں ملوث اہلکارجزوی حصوں کو نقصان پہنچانے کے بعد OK کی رپورٹیں بھجوانے میں مصروف ہیں۔
شہریوں نے غیرقانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن کا سلسلہ شروع کروانے پر کمشنر گوجرانوالہ اور دیگر افسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ جگہ جگہ ہونے والی غیرقانونی تعمیرات میں ملوث کرپٹ اہلکاروں اور ان کے سرپرست افسران کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائے۔