معاشی جرائم کو قانونی تحفظ دینے کی وجہ سے عوام میں شدید مایوسی پائی جاتی ہے

Lahore

Lahore

لاہور: پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سابق چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی پنجاب چوہدری ظہیر الدین خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ بطور چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی 500ارب کے گردشی قرضوں کی غیر قانونی ادائیگی پر حکومت کی بجائے، آڈیٹر جنرل پاکستان کے موقف کو اہمیت دیں اور خزانے کی لوٹ مار کے قومی جرم کو سابق صدر کی مفاہمتی پالیسی سے الگ تھلک رکھیں۔

گزشتہ روز انہوں نے فیصل آباد ، اوکاڑہ کے ق لیگ کے ٹکٹ ہولڈرز سابق ناظمین و نائب ناظمین کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کو پبلک اکائونٹس کمیٹی کا عہدہ قومی خزانے کی پائی پائی کی حفاظت اور بے رحم احتساب کے لیے دیا گیا تھا مگر خورشید شاہ کی طرف سے حکومت کی بے جا مدد بلکہ معاشی جرائم کو قانونی تحفظ دینے کی وجہ سے عوام میں شدید مایوسی پائی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی نے 500ارب کے گردشی قرضوں کو فنانس بل کا حصہ بنانے کی آبزرویشن دیکر اعتراف کیا کہ یہ ادائیگیاں قاعدہ سے ہٹ کر ہوئیں ، انہوں نے کہا کہ یہ سوال تاحال جواب طلب سے کہا یہ ادائیگیاں کن کو کس کلیہ کے تحت کی گئیں۔