غیر قانونی پلازہ تعمیر کرنے پر ملزموں کیخلاف مقدمہ درج

COURT

COURT

شیخوپورہ (جیوڈیسک) پولیس نے غیر قانونی تعمیر رکوانے میں مداخلت پر ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق رفیع چوک میں ٹی ایم اے کی منظوری کے بغیر غیر قانونی طور پر تین منزلہ پلازہ تعمیر کرنے اور اس پلازہ کے بیرونی احاطہ کو مسمار کرنے کے دوران مداخلت اور ملازمین کیسا تھ غنڈہ گردی کرنے کے الزام میں پلازہ کے مالک اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے دو ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے، بتایا گیا ہے

ٹی ایم اے کے حکام کی ہدایت پر تحصیل آفیسر پی اینڈ سی طاہر محمود اور دیگر اہلکار رفیع چوک میں غیر قانونی تعمیر ہونے والے پلازہ کے خلاف آپریشن کیلئے پہنچے تو وہاں پولیس کی موجودگی میں میاں جمیل وغیرہ 8 مسلح ملزموں نے مزاحمت کرتے ہوئے ان پر ہلہ بول دیا اور انسپکٹر اور ملازمین کو پلازہ مسمار کرنے سے روکتے ہو ئے تشددکا نشانہ بنانا شروع کر دیا

پولیس نے کارروائی کرکے دو ملزموں کو گرفتار کرلیا، ٹی ایم اے کے ذرائع کے مطابق میاں جمیل نے مذکورہ پلازہ کی ٹی ایم اے سے نقشہ کی منظوری، کمرشل فیس کی ادائیگی اور پارکنگ ایریا چھوڑے بغیر تعمیر شروع کردی تھی۔