غیرقانونی سموں کا کاروبار کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ

SIM

SIM

لاہور (جیوڈیسک) وفاقی حکومت نے غیرقانونی سموں کا کاروبار کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی حکومت کے ذرائع نے لاہور میں غیرقانونی موبائل سِمیں دہشت گردی کیلئے استعمال ہوتی ہیں،

انسدادِ دہشت گردی کیلئے ایسے کاروبار میں ملوث کمپنیوں اور افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، ان ذرائع نے مزید بتایا کہ ایک شخص کےنام پر صرف ایک سِم جاری کرنے کی تجویز پر بھی زیرِ غور ہے، موجودہ قانون کے مطابق ایک شہری زیادہ سے زیادہ 5 موبائل سمیں رکھ سکتا ہے۔