غیر قانونی جاسوسی: ترک پولیس کے 20 افسران پر فرد جرم عائد

 Turkish Police

Turkish Police

انقرہ (جیوڈیسک) ایک ترک عدالت نے غیر قانونی جاسوسی کے مقدمے میں پولیس کے 20 افسران پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔

گرفتار شدگان میں استنبول پولیس کے خفیہ ادارے کے سابق سربراہ بھی شامل ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ ان افراد نے سرکاری افسران، ارکان اسمبلی، افسر شاہی، عدلیہ اور صحافیوں کی غیر قانونی جاسوسی کی۔

سرکاری دستاویزات میں ردو بدل کرنے کی بھی کوشش کی۔ نگرانی کے اس معاملے کا تعلق وزیر اعظم رجب طیب اردگان سے بھی ہے کیونکہ ان کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کے تحت تفتیش جاری ہے۔