کراچی (جیوڈیسک) غیرقانونی طور پر ترکی جانے والے 24 پاکستانیوں کو بیدخل ہونے کے بعد کراچی پہنچنے پر ایف آئی اے نے حراست میں لے لیا۔ پاکستان سے لانچ کے ذریعے غیر قانونی طور پر ترکی جانے والے چوبیس پاکستانیوں کو ترکی کے حکام نے پکڑ کر پاکستان بھیج دیا۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے امیگریشن خلاد جمیل کے مطابق کراچی پہنچنے پر ایف آئی اے حکام نے ترکی سے بے دخل کئے جانے والے پاکستانیوں کو ائیرپورٹ سے حراست میں لے لیا۔
ایف آئی اے نے ان افراد کو غیر قانونی طور پر ترکی بھیجنے والے انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹوں کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہے۔