ناجائز منافع خور کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔ ڈی پی او قصور، ڈی سی او

DPO Kasur

DPO Kasur

قصور (محمد عمران سلفی سے) ناجائز منافع خور ی اور ناپ تول میں ہیرا پھیری کرنے والے کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ضلعی انتظامیہ اور پولیس دونوں ملکر گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کا سختی سے محا سبہ کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار ڈی پی اوقصورسید علی ناصررضوی اور ڈی سی اوعمارہ خاں نے گزشتہ روزقصور سبزی و فروٹ منڈی کے وزٹ کے دوران کیا۔

اس موقع پرڈی ایس پی سٹی عبدالقیوم گوندل،ایس ایچ او اے ڈویژن اشفاق حسین کاظمی ،عہدیداران مارکیٹ کمیٹی بھی موجود تھے۔ ڈی پی اوقصور نے کہا کہ اس امر کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں ضلع کو چار سرکل میں تقسیم کر کے ڈی ایس پیز کی سر براہی میں ایس ایچ اوز پر مشتمل پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو اپنے اپنے علاقہ میں اشیا ئے ضروریہ و خوردونوش کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کیخلاف فوری ایکشن لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سبزی منڈیو ں میں آنیوالی سبزیوں اور پھلوں کی نیلامیوں کیلئے ریونیو اور پولیس افسران کے ذریعے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے اور مارکیٹ میں طلب ورسد کے اتار چڑھائو پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ منڈی میں کسی دکاندار یا آڑھتی کو کوئی حق نہیں کہ اشیائے خوردونوش ،سبزی اور پھلوں کی خودساختہ قیمتیں مقرر کرکے مہنگے داموں فروخت کرے ایسی صورت میں جرمانے کیساتھ ساتھ سخت قانونی کاروائی بھی کی جائے گی۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آ باد للیانی(رجسٹرڈ)
0300,7575126/0334/0313