جنڈانوالہ (جیوڈیسک) جنڈانوالہ کے نواحی علاقہ فاضل پر میں ناجائز تعلقات کے شبہ پر نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق عمران کو شبہ تھا کہ اجمل کے اس کی بیوی سے ناجائز تعلقات ہیں جس پر عمران اور سلیمان نے فائرنگ کر کے اجمل کو شدید زخمی کر دیا۔
تشویش ناک حالت میں ڈی ایچ کیو بھکر ریفر کیا گیا اور وہاں سے نشتر ہسپتال ملتان ریفر کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا اس کی نعش کا آر ایچ سی جنڈانوالہ میں پوسٹمارٹم کیا گیا اور بعد ازاں نماز جنازہ کے بعد مقامی قبر ستان میں سپرد خاک کر دیا گیا جنڈانوالہ پولیس نے نامزد ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔