حضرت علامہ شاہ محمد حامد ربانی مختصر علالت کے بعد 85 سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے

Jamiat Ulema Pakistan

Jamiat Ulema Pakistan

لاہور : جمعیت علما پاکستان اور متحدہ مجلس عمل کے سربراہ علامہ شاہ احمد نورانی صدیقی کے برادر اصغر حضرت علامہ شاہ محمد حامد ربانی صدیقی مختصر علالت کے بعد 85 سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے۔ وہ مدینہ منورہ میں مقیم تھے۔

بیماری کے باعث کچھ عرصہ قبل کراچی میں شاہ محمد انس نورانی اور شاہ محمد اویس نورانی کے پاس کراچی منتقل ہو گئے تھے انہوں نے مدینہ منورہ میں تعلیم حاصل کی اور وہی دینی و دنیاوی خدمات سرانجام دیتے رہے۔

انہوں نے سوگواران میں 2 بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑے ہیں جمعیت علما پاکستان کے صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی ،علامہ قاری محمد زوار بہادر ،پروفیسر جاوید اعوان ،رشید احمد رضوی،علامہ نور احمد سعیدی ،حافظ نصیر احمد نورانی اور دیگر نے حضرت شاہ محمد حامد ربانی صدیقی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے بلندی درجات اور لواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعا کی۔

ان کی نماز جنازہ بعد مغرب بیت رضوان کلفٹن کراچی میں ادا کی جائے۔