معاشرتی برائیوں کا خاتمہ اور سماجی سدھار کے لئے فلاحی تنظیمیں اپنا کردار ادا کریں۔ مظفر علی شجرہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر مظفر علی شجرہ نے کہاکہ معاشرتی برائیوں کا خاتمہ اور سماجی سدھار کے لئے فلاحی تنظیمیں اپنا کردار ادا کریں حکومت ہر سطح پر معاشرے میں سدھار لانے کے لئے ان کا ساتھ دے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے شعبہ خواتین کی صدر نجمہ اشفاق اور جنرل سیکریٹری مختار احمد کی قیادت میں تنظیم فلاح و بہبود خلد آباد قائد آباد کے وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کہی ملاقات میں وفد نے شہر کراچی کے مضافاتی علاقوں میں عوام کو درپیش مسائل سے مشیر وزیر اعلیٰ سندھ مظفر علی شجرہ کو آگاہ کیا۔

مظفر علی شجرہ نے کہاکہ علاقائی ترقی اور عوام کو بنیادی سہولیات پہنچانے کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی کی عوامی حکومت اپنا بھر پور کردار ادا کررہی ہے انہوں نے دہشت گردی لاقانونیت اور معاشرتی برائیوں کے خاتمے اور پر امن ماحول کے لئے سماجی و فلاحی اداروں سے اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ باہمی تعاون کے ذریعے ہی بہتر معاشرے کی تشکیل کو یقینی بنا یا جاسکتا ہے۔

اس موقع پر تنظیم فلا ح و بہبود کے وفد نے وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر مظفر علی شجرہ کو اپنی تنظیم کی جانب سے قائد آباد اور ملحقہ آبادیوں میں فلا ح وبہبود اور معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے حوالے سے آگاہی مہم کے حوالے سے تفصیلات بتا تے ہوئے کہا کہ حکومت فلاحی تنظیموں کی سرپرستی اور معائونت کرے ہم علاقائی سطح پر معاشرے کو ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔

Tanzeem Falah O Behbood

Tanzeem Falah O Behbood