الیاس چیمہ کے چھوٹے بھائی اور مقامی عدالت کے اسٹینو محمد اکبر چیمہ رضائے الہی سے انتقال کر گئے

وزیر آباد: سینئر پوسٹماسٹر وزیرآباد محمد الیاس چیمہ کے چھوٹے بھائی اور مقامی عدالت کے اسٹینو محمد اکبر چیمہ رضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے۔ مرحوم کو آبائی گائوں خسڑے کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

نماز جنازہ میں ججز ، وکلاء ، مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر مستنصر علی گوندل ایڈووکیٹ ، سابق ایم پی اے اعجاز احمد سماں ، ممتاز وکلاء ارشاد احمد چیمہ ، میاں صلاح الدین قیصر ، نصر اللہ چٹھہ مبشر حسین ایڈووکیٹ ، میاں منصور قیصر، سابق ناظم شہباز احمد چیمہ، پروفیسر محمد الیاس چیمہ، صدرپاکستان جرنلسٹس کونسل ڈاکٹر خالد محمود اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔