بھوپال (جیوڈیسک) بالی وڈ کی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشت کو تصویر بنوانے سے انکار کرنے پر بھوپال کے ایئر پورٹ حکام نے وی آئی پی لاؤنج سے باہر نکال دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مادھوری ڈکشٹ اپنی نئی آنے والی فلم ‘گلاب گینگ’ کی پروموشن کے لئے بھوپال سے ممبئی جانے کے لئے ایئرپورٹ پر موجود تھیں کہ ایئر پورٹ کا ایک آفیشل مادھوری ڈکشت اور ان کے پروڈیو سر انوبھاو سنہا کو وی آئی پی لاؤنج میں لے گیا۔
اور اداکارہ کے ساتھ تصویر بنوانے کا کہا جس پر مادھوری کے پروڈیوسر نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ وہ بہت تھکی ہوئی ہیں اس لئے وہ آپ کے ساتھ تصویر نہیں بنوا سکتی جس پر ایئر پورٹ حکام نے غصے میں دونوں کو فورا وی آئی پی لاؤنج سے باہر نکلنے کا حکم دے دیا اور پھر دونوں چپ چاپ اپنی فلائٹ کی جانب ہو لئے۔