مرکز صراط مستقیم تاج باغ میں حضرت امام احمد رضا خان بریلوی کے سالانہ عرس کے موقع پر سیمینار

لاہور: سربراہ تحریک صراط مستقیم پاکستان ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ امام احمد رضا بریلوی ثانی امام اعظم ابو حنیفہ رحمة اللہ علیہ تھے۔ فتاوی رضویہ برصغیر کا سب سے بڑا فقہی انسائیکلوپیڈیا ہے۔ اکھنڈ بھارت مزاج اور برطانوی سامراج کے خلاف آپ کے قلمی جہاد سے قیام پاکستان کی راہیں ہموار ہوئیں ۔آپ نے قرآن و سنت کے دلائل سے نظریہ پاکستان کو ثابت کیا ۔آپ نے ہندو مسلم اتحاد کو زہر قاتل قرار دیا اور آزادی کے لئے مسلمانوں کو جداگانہ جدو جہد کا راستہ دکھایا جس کے نتیجے میں پاکستان معرض وجود میں آیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز صراط مستقیم تاج باغ میں حضرت امام احمد رضا خان بریلوی کے سالانہ عرس کے موقع پر چھٹے افکار رضا سیمینار میں خصوصی مقالہ پیش کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے قوم کو عشق رسول ۖ کا درس دیا۔

آپ اسلامی اقدار اور شعائر اللہ کے تحفظ کے بہت بڑے علمبردار تھے ۔آپ نے امت مسلمہ کے مسائل قرآن و سنت کی روشنی میں حل کرنے کے لیے ایک ہزار سے زائد کتب تصنیف کیں اور ہر فتنے کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ۔افکار رضا سیمینار کی صدارت پیر محمد شفیق کیلانی نے کی مولانا محمد ندیم جیلانی ،سید ابو بکر عمار شاہ،مولانا محمدعبدالکریم جلالی،مولانا فرمان علی جلالی کے علاوہ کثیر تعداد میں علماء مشائخ نے شرکت کی۔

Ashraf Asif Jalali

Ashraf Asif Jalali