حضرت امام احمد رضا خان بریلوی کا نعتیہ کلام قرآن وسنت کے عین مطابق ہے۔ مولانا مظفر حسین باروی

Layyah

Layyah

لیہ: جامع مسجد اولیاء محلہ فیض آباد میں محفل اعلیٰ حضرت سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری تنظیم آئمة المساجد جماعت اہلسنت مولانا مظفر حسین باروی نے کہا ہے کہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی کا نعتیہ کلام قرآن وسنت کے عین مطابق ہے۔

انہوں نے کہا کہ امام احمدرضاخان بریلوی کے نعتیہ کلام کے لفظ لفظ سے عشق رسول کی شمع دکھائی دیتی ہے۔انہوںنے کہا کہ جتنا معیاری اورعشق رسول سے مزیّن کلام اعلیٰ حضرت نے اردومیں لکھا ہے۔ اس جیسا کلام ان کے بعد کسی نے نہیں لکھا۔محفل اعلیٰ حضرت میں محمدحسین چشتی اوردیگرنعت خوانوں نے ہدیہ نعت پیش کیا۔محفل اعلیٰ حضرت میںعوام اہلسنت نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔