حضرت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ کے افکار کو اُجاگر کرنے کیلئے چھٹا سالانہ افکار رضا سیمینار

Lahore

Lahore

لاہور : تحریک صراطِ مستقیم پاکستان کے زیر اہتمام اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ کے افکار کو اُجاگر کرنے اور انکی تعلیمات کو عام کرنے کیلئے چھٹا سالانہ افکار رضا سیمینار آج 30نومبر اتواربعد نمازِ مغرب مر کز صراطِ مستقیم فیز lllتاج باغ میں ہو گا۔

جس میں خصوصی خطاب سربراہ تحریک صراطِ مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی ، پیر گلزار احمد قادری خلیفہ مجاز بریلی شریف، حاجی محمدشفیق کیلانی، شیخ الحدیث ارشاد احمد حقانی ،مولانا طاہر نواز جلالی، مولانا محمد صدیق مصحفی، مولانا مرتضیٰ علی ہاشمی، مولانا محمد عبدالکریم جلالی، مولانا فرمان علی جلالی، مولانا محمد فیاض قادری، مولانا محمد یونس قادری، مولانا عبدالعلیم جلالی، مولانا ریاست علی جلالی، مولانا محمدجاوید اقبال ، مولانا عبداللہ ثاقب سمیت دیگر علماء و مشائخ اہلسنت و دیگر جماعتوں کے قائدین خصوصی شرکت کریں گے۔