لاہور: حضرت امام عطا محمد بندیالوی علیہ الرحمہ کے سالانہ عرس کے موقع پر مرکز صراط مستقیم تاج باغ میں سربراہ تحریک صراط مستقیم پاکستان ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے امام عطا محمد بندیالوی سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت عطا محمد بندیالوی نے 70 سال تک علوم اسلامیہ کی تدریس کے لیے وہ کردار ادا کیا جو تاریخ کا روشن باب ہے۔
آپ نے درسِ نظامی کو ایک نئی زندگی عطا کی آپ نے محقق علمائ، نامور مدرسین، فقہا اور محدثین کی کئی جماعتیں تیار کیں آپ کے انداز تدریس نے ملت کو بیش بہا چمکتے ہیرے عطا کیے۔
آپ نے دینی اور ملی تحریکوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ،آپ نے دو قومی نظریے کے فروغ اور اسلامی اقدار کے تحفظ کے لیے بھر پور کردار ادا کیا آپ کے جلائے ہوئے چرغ صدیوں تک نسل نو کے لیے روشنی کا اہتمام کرتے رہیں گے سیمینار میں شیخ الحدیث مولانا ارشاد احمد حقانی جلالی ،مفتی محمد طاہر نواز قادری، مولانا محمد جاوید سیالوی،مولانا محمد عبد الکریم جلالی، علامہ محمد فیاض قادری، مولانازاہد محمود قادری، مولانا فیض الرسول نورانی، مولانا صدیق مصحفی، مولانا رضاء المصطفی رازی، مولانا خا لد محمود فریدی ،مولانا عبد الغفور چشتی اور دیگر احباب شریک تھے۔