گجرات(جی پی آئی) حسینیہ امام بارگاہ گجرات میں استقبال محرم الحرام کے سلسلہ میں ضلع گجرات کے تمام بانیان مجالس و جلوس، علماء کرام، ذاکرین کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس کی صدارت چوہدری منظور حسین وڑائچ نے کی جس میں تمام شرکاء نے اس بات کا عزم کیا کہ اس سالم بھی محرم الحرام عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔
چوہدری منظور حسین وڑائچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علماء کرام ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں اور مذہبی رواداری موجود ہے۔ امام حسین کی ذات انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے۔ تمام بانیان مجالس و جلوس سیکیورٹی کا خاص خیال رکھیں گیاس موقع پر مختلف تجاویز پر غور کیا گیا سید سرفراز جعفری، سید الطاف عس کاظمی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔