کراچی (اسٹاف رپورٹر) بفیضان نظر پیر طریقت رہبر شریعت حضرت علامہ سید ظہیر الحسن شاہ جیلانی چاند پوری سالانہ ختم شریف کی محفل بسلسلہ شہادت حضرت امام حسین درگاہ شاہ جیلانی گلشن اقبال پر زیر صدارت سجادہ نشین و سربراہ حلقہ علویہ القادریہ سید خورشید الحسن شاہ جیلانی منعقد ہوئی جس میں حلقہ علویہ القادریہ کے خلفاء اکرام ،مریدین ،عقیدت مندوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تقریب میں ملک کے جید علماء اکرام جن میں پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری ،مفتی اشرف گورمانی ،مفتی محمد حسین فاروقی ،علامہ طاہر انجم ،پیر انور علی شاہ بخاری،ڈاکٹر حبیب بیگ چغتائی ،علامہ فیصل عزیز بندگی ،اور دیگر علماء اکرام نے بھی محفل سے خطاب کیا اور حضرت امام حسن کی سیرت مبارکہ پر تفصیل سے روشنی ڈالی ،محفل میں ملک کے ممتاز ثناء خوان حضرات خاور نقشبندی ،فیصل حسن نقشبندی ،شاہ رخ قادری،شفیق احمد اور دیگر نے بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت پیش کرکے محفل کو پر نور بنا دیا اس موقع پر فضا درود سلام کی صدائوں سے معطر ہوگیا محفل کے اختتام پر سجادہ نشین درگاہ شاہ جیلانی سید خورشید الحسن شاہ جیلانی نے رقت آمیز دعا کرائی ملک کی ترقی اور سلامتی کے لئے خصوصی دعاکی گئی بعد از تقریب شرکاء محفل نے درگاہ شاہ جیلانی پر حاضری دی پھولوں کی چادر چڑھائی اور مزار اقدس پر گل پاشی کی گئی۔ جاری کردہ :۔ شعبہ نشرو اشاعت حلقہ علویہ القادریہ