امام مسجد الحرام کی جانب سے سانحہ پشاور کی شدید مذمت

Sheikh Saleh bin Mohammad Talib

Sheikh Saleh bin Mohammad Talib

مکہ مکرمہ (جیوڈیسک) مسجد الحرام کے امام اور خطیب شیخ صالح آل طالب نے خطبہ جمعہ میں سانحہ پشاور کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مکہ معظمہ کی مسجد الحرام میں خطبہ جمعہ پیش کرتے ہوئے امام وخطیب شیخ ڈاکٹر صالح آل طالب نے کہا کہ چند برسوں کے دوران کچھ مسلمانوں کی مجرمانہ سرگرمیوں نے اسلام کو وہ نقصانات پہنچائے جو دشمنان اسلام بھی نہ پہنچا سکے۔ ایسی سرگرمیوں کی آخری مثال پاکستان کے ایک اسکول میں معصوم طلبہ پر مجرمانہ حملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان قاتلوں کے پاس یہ کارروائی کرنے کا نہ تو اللہ کے سامنے کوئی بہانہ ہے اور نہ ہی کسی ہوشمند کو بتانے کے لئے کوئی دلیل، کسی بھی انسان کا ضمیر ان قاتلوں کے شرمناک کام کو گوارہ کرنے کوتیار نہیں۔