گجرات کی خبریں 23/12/2013

رئیس اعظم صابووال الحاج خان ملک کے بھائی کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت
گجرات (جی پی آئی) سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات و سٹی گجرات کے وفد نے رئیس اعظم صابووال الحاج خان ملک کے بھائی کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی قیادت ضلعی صدر سٹیزن فرنٹ چوہدری علی ابرار جوڑا و سٹی صدر شیخ عرفان پرویز نے کی ، وفد میں چوہدری شاہد اقبال جوڑا ، عامر چوہدری اور ڈاکٹر رزاق احمد غفاری شامل تھے ، اس موقع پر چوہدری خالد عباس عرف لکی و دیگر بھی موجود تھے۔
————————
———————–
پاٹری صنعت کو گیس کی فراہمی بند کرنا زیادتی
گجرات (جی پی آئی) پاٹری صنعت کو گیس کی فراہمی بند کرنا زیادتی ہے۔ جبکہ دوسری صنعتوں کو گیس کی فراہمی جارہی ہے۔ اور دوسرے شہروں میں پاٹری صنعت کو بھی گیس کی فراہمی جاری ہے۔ صرف گجرات کی پاٹری صنعت کو گیس فراہم نہ کرنا لمحہ فکر یہ ہے۔ لگتا ہے کہ گجرات کے ساتھ جان بوجھ کر سوتیلوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انچارج میڈیا مسلم لیگ ق گجرات مرزا شہزاد بیگ نے اپنے بیان میں کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقامی نمائندے نیند کی گولیاں کھا کر سو رہے ہیں اور ادھر صنعتیں بند ہونے سے مزدوروں کے چولہے ٹھنڈے ہو چکے ہیں۔ موجودہ حکومت لگتا ہے غیر ملکی ہاتھوں میں یر غمال بن کر غریب عوام کا بھرکس نکالنے کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔ ہم پاٹری صنعت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ اور امید کرتے ہیںکہ مقامی نمائندے خواب غفلت سے جاگ کر پاٹری والوں کی آواز فرعون حکمرانوں تک پہنچائیں گے۔ چوہدری برادران کا دور خوشحالی کا دور تھا۔ خاص کر گجرات والوں کے اپنے مسائل کے لیے لاہور یاترا نہیں کرنی پڑتی تھی۔
————————
———————–
چوہدری غلام مصطفی کے صاحبزادے چوہدری شاہد اقبال کی دعوت ولیمہ
گجرات (جی پی آئی) موضع ہقلاں کے ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری غلام مصطفی کے صاحبزادے چوہدری شاہد اقبال کی دعوت ولیمہ بہت بڑا سیاسی و سماجی اکٹھ بن گئی ۔دعوت ولیمہ میں پا کستان پیپلز پا رٹی کے سابقہ وفاقی وزیر چوہدری قمر زما ن کائر ہ ،چوہدری تنویر اشرف کائرہ ،چوہدری ارشد آف چیلیانوالہ چوہدری جاوید اقبال،چوہدری خرم شہزاد،چوہدری زاہد اقبال،چوہدری محمد اقبال نمبردار آف شاہ سرمست، چوہدری محمد زمان شاہ سرمست، فیصل شفیق، محمد شفیق خان آف سیالکوٹ، محمد وسیم آف لاہور، حاجی محمد ارشد آف سیالکوٹ، طاہر جمیل سیال، عبد العزیز، چوہدری محمد رئوف سابق چیئرمین یوسی گنجہ،چوہدری جاوید سابق ناظم یوسی گنجہ،چوہدری وقاص افضل ایڈووکیٹ،چوہدری محمد افضل ریٹائرڈ ڈی آئی جی جیل خانہ جات،چوہدری لیاقت علی نمبردار آف ہقلاں،چوہدری امجد آف ہقلاں،چوہدری محمد زمان نمبردار،چوہدری نصر اللہ،شعیب عبداللہ ریٹائرڈ میجر،چوہدری مہدی خان،چوہدری باقر حسین،چوہدری زمن اقبال،چوہدری طارق پرویز ،ماسٹر غلام عباس آف دینہ چک، چوہدری محمد اشرف،چوہدری آصف،چوہدری محمد افضل،چوہدری جمشید آف خونن،چوہدری گلزار احمد آف چیلیانوالہ سمیت دیگر دوست احباب نے شرکت کی۔
————————
———————–
چہلم امام حسین و شہدائے کربلا اور کرسمس کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کے لئے انتظامات مکمل
گجرات (جی پی آئی) چہلم امام حسین و شہدائے کربلا اور کرسمس کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کے لئے تمام محکمے حکومتی ہدایات کیمطابق انتظامات مکمل کریں۔ فرائض میںغفلت کے مرتکب اور تعاون نہ کرنے والے محکموں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان خیالات کااظہار ڈی او سی شجاع قطب بھٹی نے سکیورٹی انتظامات کا جائز ہ لینے کیلئے منعقدہ اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر نصرت ریاض،ڈی ایس پی راجہ حسیب، ڈی او ایمرجنسی چوہدری عزیز احمد،ٹی ایم او خرم محمود، پی ایس او ندیم بٹ، محمد زاہد، سعید احمد ، جاوید احمدسمیت بجلی، ٹیلی فون، ڈاک اور سول ڈیفنس کے افسران نے شرکت کی۔ ڈی او سی نے کہا کہ تمام محکمے جلوس کے روٹس کی سویئپنگ کے لئے پولیس کی معاونت کے پابند ہوں گے اور ہر ادارہ اس مقصد کے لئے اپنا فوکل پرسن مقررکریگا جو جلوس کے اختتام تک موقع پر موجو د رہیگا۔ انہوں نے ٹی ایم اوز کو ہدایت کی کہ وہ جلوس کے راستوں سے ملبہ بلا تاخیر ہٹائیںنیز صفائی کے مناسب انتظامات کئے جائیں ، نیز واپڈا امام بارگاہوں اور چرچز کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائے، راستوں پر لٹکتی تاریں درست کی جائیں جبکہ کسی ہنگامی صورت حال کے لئے واپڈا اور ٹی ایم اے جنریٹرز کا انتظام کرے۔ ڈی او سی نے محکمہ صحت اورریسکیو 1122کے افسران کو ہدایت کی کہ جلوس کے راستوں اور چرچز میں کسی ایمر جنسی صورت حال سے نمٹنے کیلئے ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اور سٹاف تعینات کیا جائے جبکہ تمام ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف کی کو ڈیوٹی پر آنے کا پابند کیا جائے۔انہوں نے پولیس کو ہدایت کی کہ جلوس کے راستوں اور چرچوں میں داخلے کیلئے واک تھرو گیٹ نصب کئے جائیں اور ہر آنے والے کی مکمل تلاشی یقینی بنائی جائے۔ ڈی او سی نے بتایا کہ چہلم اور کرسمس کے موقع پر کسی بھی ہنگامی صورتحا ل سے متعلق آگاہ کرنے کیلئے ڈی سی او آ فس میںکنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے جس کا نمبر 0539260300ہوگا جہا ں ہر محکمہ کا نمائندہ موجود ہوگا اسی طرح تمام محکمے بھی اپنے دفاتر میں کنٹرول روم قائم کریں گے جہاں عملے کی حاضری یقینی بنائی جائے گی۔
————————
———————–
یونین کے تعاون سے انشااللہ عنقریب سرکلر روڈ پرسیکورٹی کیمرے لگا دیے جائیں گئے
گجرات (جی پی آئی) معروف تاجر راہنما صدر انجمن تاجران سرکلر روڈ احمر ثناء بٹ سنیئر نائب صدر امان اللہ بٹ جنرل سیکرٹری حامد حسین گھمن و دیگر راہنمائوں نے کہا کہ یونین کے تعاون سے انشااللہ عنقریب سرکلر روڈ پرسیکورٹی کیمرے لگا دیے جائیں گئے، اس سے پہلے سیکورٹی گارڈ جلد تعینات کر دیا جا ئے گا، احمر ثناء بٹ نے کہا کہ ہم روڈ کے تاجر کی بھر پور خدمت کریں گئے، اور ان کے ساتھ مکمل تعاون کر یں گئے، انشااللہ اپنے دو سالہ دور کو تاریخی دور بنائیں گئے، انہوں نے کہا کہ انجمن تاجران سرکلر روڈ کو ہم نے سیاست سے دور رکھا ہے اور نہ ہی میں اس میں سیاست آنے دوں گا، احمر ثناء بٹ نے کہا کہ مخالفین ہمارے دور میں ہونے والے کاموں سے حسد کرتے ہیں، میں اپنی یونین کے تاجروں کی خدمت کرنا اپنا فر ض سمجھتا ہوں، اگر کسی تاجر کے ساتھ کوئی مسئلہ ہو تو میں ہر وقت حاضر ہوں،
————————
———————–
بچی کے والد محمد عرفان اور چچا عمر ان شامی و دیگر اہلہ خانہ سے اظہار افسو س
گجرات (جی پی آئی) گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے ممتاز راہنما حاجی رانا مشرف علی ناز امیدوار برائے چیئر مین طارق سلامت سید رضوان شاہ معروف صحافی شیخ محمد ادریس لالہ موسیٰ میں معروف کاروباری شخصیت محمد عرفان کی صاحبزادی اور عمران شامی کی بھتیجی جو گزشتہ روز گجرات میں نالہ میں گر کر جاں بحق ہو گئی تھی، مرحومہ کی روح کی ایصال ثواب کیلئے لالہ موسیٰ ان کی رہائش گاہ پر گئے، انہوں نے بچی کے والد محمد عرفان اور چچا عمر ان شامی و دیگر اہلہ خانہ سے اظہار افسو س کیا، انہوں نے کہا ک بچی کی وفات سے دلی افسوس ہوا، ایسے واقعات انتظامیہ کیلئے سوالیہ نشان ہیں، ایسے واقعات کا ضلعی انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ فوری طور پر نوٹس لیں تا کہ آئندہ انسانی جانوں کا ضیاع نہ ہو سکے، ان کا کہنا تھا کہ ہم بچی کے لواحقین کے غم میں بر ابر کے شریک ہیں، اور یہ صدمہ خوصاََ والدین کے کیلئے بہت بڑا صدمہ ہے، انہوں نے دعا کی اللہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ درجہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر وجمیل عطا فرمائے، اس موقع پر کا روباری شخصیت عثمان سیٹھی حاجی نوید الحق سیٹھی فضل الرحمن عاطف سیٹھی حافظ حسنین نوید عبیدالرحمن و دیگر راہنما موجود تھے،
————————
———————–
صدیق کھوکھر کو مسلم لیگ ن میں شامل ہونے پر خوش آمدید
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے سٹی صدر ثناءاللہ بٹ نے کہا کہ صدیق کھوکھر کو مسلم لیگ ن میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہتے ہیں، صدیق کھو کھر کر سچن برداری کی اہم شخصیت ہیں اور وہ اپنی 20 سالہ رفاقت چوہدری بردارن سے چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شامل ہوئے ہیں، شمولیٹ کی تقریب گزشتہ روز صدیق کھوکھر کی رہائش گاہ کالو پورہ میں منعقد ہو ئی، جس میں مسلم لیگ ن کے راہنما ئوں نے بھر پور شر کت کی،اس موقع پر اہل علاقہ کی بھاری اکثریت نے ق لیگ کو خیر آباد کہہ کر مسلم لیگ ن میں شمولیٹ اختیار کر لی، تقریب کے مہمان خصوصی سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود اور جنرل سیکرٹری راجہ حبیب تھے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سٹی صدر کا کہنا تھا کہ ہم صدیق کھوکھر کو اہل علاقہ سمیت ن لیگ میں شمو لیٹ اختیا ر کر نے پر خوش آمد ید کہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ صدیق کھو کھر کو انشااللہ پارٹی میں پہلے سے زیادہ عزت دی جائے گی،اور وہ محسوس کریں گئے کہ ان کا فیصلہ درست تھا، اس موقع پر تقریب کے اختتام پر کرسمس کے حوالے سے کیک کاٹا گیا، تقریب میں ڈاکٹر نعیم صدر یوسی 52 فراست ڈار جنرل سیکرٹر ی یوسی 51 افتخار احمد وڑا ئچ صدر یوسی 59ودیگر عہد ید ران نے خصو صی شر کت کی،
————————
———————–
مفتی احمد یار خان نعیمی قاری حسنین(خطیب اعظم جامع مسجد لوھا راں)گزشتہ روز رضائے الٰہی سے انتقال فرما گئے
گجرات (جی پی آئی) ممتاز عالم دین شاگرد خاص مفتی احمد یار خان نعیمی قاری حسنین(خطیب اعظم جامع مسجد لوھا راں)گزشتہ روز رضائے الٰہی سے انتقال فرما گئے، مرحوم کو گزشتہ روز سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں قبرستان میراں میں سپرد خاک کر دیا، نماز جنازہ ممتاز عالم دین علامہ مختار شاہ نعیمی لاہور نے پڑ ھائی، نماز جنازہ میں معروف دینی راہنما و اہم شخصیت الحا ج حکیم عمر فاروق بٹ الحاج صو فی سلیم بٹ صو فی کبا ب والے الحاج طا ہر محمود بٹ حاجی آصف ڈار قاری محمد حسنین قاری عبد الحق حاجی صوفی منیر بٹ حافظ محمد صدیق قادری غلام حسین محمد شفیق طاہر محمد علی بٹ حاجی قیصر محمود ڈار حافظ شفیق سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی، یاد رہے مرحوم قاری احمد حسنین نے جامع مسجد لوھا راں میں 35سال خطابت کے فرائض سر انجام دیے، مرحوم کا شمار ممتاز قراء حضرات میں ہوتا تھا،آخر میں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا کی گئی،
————————
———————–
علامہ عبدالرشید اویسی(خطیب اعظم جامع مسجد یارسول اللہ)سے ملاقات
گجرات (جی پی آئی) معروف دینی و سماجی راہنما الحاج حکیم عمر فاروق بٹ (القبلہ ٹریولز اینڈ ٹورز)نے گزشتہ روز ممتاز عالم دین علامہ عبدالرشید اویسی(خطیب اعظم جا مع مسجد یارسول اللہ)سے ملاقات کی، ملاقات میں انہوں نے علامہ عبدالرشید اویسی کو جما عت اہلسنت کاضلعی امیر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی،انہوں نے کہا کہ علامہ عبدالرشید اویسی کا ضلعی امیر منتخب ہو نا ایک اعزاز کی با ت ہے، اور امید ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری کو اپنی ایمانداری اور احسن طریقے سے نبھائے گئے، ملاقا ت کے دوران انہوں نے مختلف دینی اموار پر تبادلہ خیال کیا ،اس موقع پر علامہ محمد آصف عاطف محمودبٹ محمد علی بٹ و دیگر راہنما موجود تھے،
————————
———————–
ضلع بھر میں پنجاب یوتھ سپورٹس فیسٹول 2014 کا آغاز
گجرات (جی پی آئی) ضلع بھر میں پنجاب یوتھ سپورٹس فیسٹول 2014 کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ فیسٹول کا افتتاحی کرکٹ میچ چوہدری ظہور الہی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جس کے مہمان خصوصی چیئر مین تحصیل سپورٹس کمیٹی ایم پی اے حاجی عمران ظفر اور اے ڈی سی فاروق رشید تھے جبکہ ٹی ایم او خرم محمود ،ٹی او عمر شجاع اور تحصیل سپورٹس آفیسرعباس شاہ اور صد ر انجمن تاجراں جاوید بٹ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔گجرات میں پنجاب یوتھ سپورٹس فیسٹول 2014 کا افتتاحی میچ یونین کونسل 49کی کرکٹ ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جبکہ مہمانان خصوصی نے جیتنے والی ٹیم کو انعامات سے نوازا۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے حاجی عمران ظفر اور اے ڈی سی فاروق رشید نے کہا کہ پنجاب یوتھ سپورٹس فیسٹول 2014 کا انعقاد ایک انقلابی اقدام ہے جس سے نوجوانوں کو اپنی صلاحتیوں کے اظہار کا بھر پور موقع میسر آئے گا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیاکہ ضلع گجرات کے کھلاڑی ضلع، ڈویژ ن اور صوبہ کی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے۔دریں اثنا ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سلمان علی نے بتایا ہے کہ پنجاب یوتھ سپورٹس فیسٹول 2014 کے تحت ضلع بھر میں مقابلے شروع ہو گئے ہیں
————————
———————–
) عیسائی برادری کا حصول پاکستان کی جدوجہد اور اداروں کی تعمیر باالخصوص صحت اور تعلیم کے شعبہ جات کے لئے کردار اور خدمات ناقابل فراموش
گجرات (جی پی آئی) عیسائی برادری کا حصول پاکستان کی جدوجہد اور اداروں کی تعمیر باالخصوص صحت اور تعلیم کے شعبہ جات کے لئے کردار اور خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ ان خیالات کا اظہار میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سوشل سکیورٹی ہسپتال ڈاکٹر سید اعجاز حسین کاظمی اور ڈائریکٹر میڈیکل برجیس احمد نے سوشل سکیورٹی ہسپتال میں کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد اعظم، ڈپٹی ڈائریکٹر رفعت جمیل اعوان، پاسٹر یوسف اور پاسٹر اشفاق عامر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ تقریب میں عیسائی ملازمین میں گفٹ پیک، فی کس پانچ سو روپے کیش اور کرسمس کیک بھی دیے گئے۔ ڈاکٹر اعجاز حسین کاظمی اور برجیس احمد نے کہا کہ کمشنر سوشل سکیورٹی کی ہدایات کے مطابق کرسمس تقریبات کا انعقاد عیسائی ملازمین اور عیسائی برادری کی خوشیوں میں شامل ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عیسائیت اور اسلام میں بہت سے مشترکات ہیں اور پاکستان کا آئین انہیں ہر طرح کے حقوق اور مذہبی آزادیاں دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرسمس خوشی اور محبت کا تہوار ہے اور ہم سب اس اہم موقع پر عیسائی برادری کی خوشیوں میں شریک ہیں۔تقریب میں پاسٹر یوسف اور پاسٹر اشفاق عامر نے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا کر ائی
————————
———————–
چوہدری ظفر علی چیئرمین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوان
گجرات (جی پی آئی) ممتاز سماجی شخصیت رئیس اعظم صابووال الحاج خان ملک کے بھائی کی وفات پر ممتاز بزرگ راہنما چوہدری احسن رئیس اعظم اجنالہ صابوال گئے اور چوہدری ظفر علی چیئرمین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر ممتاز شخصیات کی کثیر تعداد موجود تھی ، انہوں نے الحاج خان ملک اور چوہدری ظفر چیئرمین کی خدمات کو بے حد سراہا ۔
————————
———————–
چوہدری خالد عباس عرف لکی چیئرمین کے عہدے کیلئے الیکشن میں حصہ لینگے
گجرات (جی پی آئی) رئیس اعظم صابووال الحاج خان ملک کے بھانجے چوہدری خالد عباس عرف لکی چیئرمین کے عہدے کیلئے الیکشن میں حصہ لینگے ، تفصیلات کے مطابق چوہدری خالد عباس لکی یونین کونسل صابووال سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ، علاقہ کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات نے چوہدری خالدعباس کی حمایت کا اعلان کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ چوہدری خالد عباس اپنی صلاحتیں بہتر انداز میں استعمال کرینگے اور علاقہ کے عوام کو سہولت فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرینگے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔