گجرات کی خبریں 2/11/2014

شہید کربلا حضرت امام حسین علیہ السلام کی یاد میں آج 9محرم الحرام بمطابق 3نومبر 2014ء بروز سوموار نماز عشاء آستانہ عالیہ غوثیہ
گجرات ( جی پی آئی ) شہید کربلا حضرت امام حسین علیہ السلام کی یاد میں آج 9محرم الحرام بمطابق 3نومبر 2014ء بروز سوموار نماز عشاء آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھپیڑانوالہ شریف گجرات میں ایک عظیم الشان محفل نعت برائے درجات بلندی حضرت شہنشاہ فضل و اہلیہ محترم شہنشاہ فضل رحمتہ اللہ علیہ منعقد ہوگی ‘ جس کی صدارت صوفی باصفا ء منبع جو دو سخا حضرت قبلہ صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری الحسینی سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھپیڑانوالہ شریف کرینگے ‘ محفل پاک میں ملک کے ممتاز ثناء خواں ہدیہ نعت پیش کرینگے ‘ محفل نعت کو (ARY-QTV)پر براہ راست دکھایا جائے گا ‘ محفل نعت میں شریک دو خوش نصیبوں کو بذریعہ قرعہ اندازی دو عمرے کے ٹکٹ دینے جائیں گے ‘ عظیم الشان محفل نعت ممتاز نعت گو شاعر صاحبزادہ پیر سید رخسار الحسن شاہ بخاری قادری المعروف ابن فضل کی زیر نگرانی منعقد ہو گی ‘ نقابت کے فرائض قاری محمد یونس و الحاج افتخار احمد رضوی سرانجام دینگے ‘ تلاوت قرآن پاک کا شرف فخر القراء ‘ نجم القرآء قاری سید صداقت علی حاصل کرینگے ‘ جبکہ عالمی شہری یافتہ ثناء خواں شہباز قمر فریدی سید زبیب مسعود ‘ قاری محمد سرور ‘ محمد شہزاد مدنی ‘ اعجاز شکر گڑھی ‘ عمران سلطانی ہدیہ نعت پیش کرینگے ‘ آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھپیڑانوالہ شریف کے خادموں نے محفل پاک کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے ہیں ‘ در بار شریف کے سامنے وسیع و عریض گرائونڈ میں چالیس فٹ کا خوبصورت سٹیج بنا دیا ہے ‘ جبکہ دربار شریف مسجد اور گرائونڈ کے چاروں اطراف میں خوبصورت لائٹنگ کی وجہ سے رات کو بھی دن کا سماء لگتا ہے ‘ دربار شریف کی سکیورٹی کمیٹی نے سکیورٹی کے انتظامات سنبھال لئے ہیں جبکہ ان کی معاونت کیلئے پولیس کے دستے بھی موجود ہونگے ‘ محفل نعت کو پوری دنیا میں (ARY-QTV) پر براہ راست دیکھا جائے گا ۔
۔۔
حضرت امام حسین نے اپنے زندگی اسلام کی بقاء کیلئے قربان کی اور شہداء کربلا کا درس ہمیں حریت اور محبت اسلام سیکھاتا ہے

گجرات ( جی پی آئی ) حضرت امام حسین نے اپنے زندگی اسلام کی بقاء کیلئے قربان کی اور شہداء کربلا کا درس ہمیں حریت اور محبت اسلام سیکھاتا ہے ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین آستانہ عالیہ علی پور سیداں شریف صاحبزادہ پیر سید منور حسین شاہ جماعتی نے بر صغیر کی عظیم روحانی خانقاہ آستانہ عالیہ غوثیہ یگانہ چھالے شریف گجرات میں محرم الحرام کے سلسلہ میں منعقدہ عظیم الشان شہادت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام انجمن غوث یگانہ فائونڈیشن انٹرنیشنل نے کیا تھا ‘ جس کی صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف پیر سید انتصار الحسن شاہ سروری قادری نے کی ۔ پیر سید منور حسین شاہ جماعتی نے کہا کہ دنیا بھر میں قیامت تک شہداء کربلا کا نام زندہ رہے گا ‘ اور یزید پر لعنت برستی رہے گی ‘ شہادت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا پیر سید انتصار الحسن شاہ سروری قادری نے کہا کہ شہداء کربلا کا درس ہمیں محبت اسلام سیکھاتا ہے ‘ حضرت امام حسین نے اپنا خاندان اور عزیز واقارب سب کچھ اسلام کیلئے قربان کر دیئے یہ حق و باطل کا معرکہ تھا ممتاز عالم دین علامہ عبدالحمید چشتی نے کہا کہ اولیاء کرام کے آستانوں میں ہمیشہ شہداء کربلا کا ذکر بڑی محبت کے ساتھ کیا جاتا ہے ‘ جس میں مقررین شہداء کربلا کو اپنے اپنے انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں’ کیونکہ شہداء کربلا نے اسلام کو اپنی جانیں دے کر زندہ کیا ۔ اور باطل کو شکست فاش سے دو چار کیا ۔ اس سے قبل تلاوت قرآن پاک شرف زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ شہنشاہ ولایت گجرات پیر سید رضی العباس شاہ اور حافظ قاری محسن رضا سروری قادری نے حاصل کیا ۔ جبکہ نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سید زین العابدین ‘ سید یاسین شاہ اور سید مختار شاہ نے پیش کی ۔ اس موقع پر عقید ت مندوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی ۔ لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا تھا ۔ آخر میں ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔
۔۔
آج نو محرم الحرام کو ضلع بھر میں مختلف مقامات سے ماتمی جلوس برآمد ہونگے ‘ جو کہ اپنے اپنے مقرر راستوں سے ہوتے ہوئے ‘

گجرات ( جی پی آئی ) آج نو محرم الحرام کو ضلع بھر میں مختلف مقامات سے ماتمی جلوس برآمد ہونگے ‘ جو کہ اپنے اپنے مقرر راستوں سے ہوتے ہوئے ‘ اپنے مقامات پر اختتام پذیر ہونگے ‘ مرکزی جلوس محلہ فتوپورہ میں قاسم بی بی کی رہائشگاہ سے برآمد ہوگا ‘ شادیوال ‘ مدینہ سیداں ‘ نور پور پڈھے سے بھی ماتمی جلوس برآمد ہونگے ‘ جو کہ اپنے اپنے مقرر راستوں سے ہوتے ہوئے اپنے مقرر مقامات پر ختتام پذیر ہونگے ۔ اس موقع پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات ہونگے ‘ جبکہ رات کو تمام امام بار گارہوں میں مجالس عزاء کا انعقاد ہوگا ۔ شب بیدار ہو گی ‘ محلہ نور پور پڈھے میں رات کو ایک بجے کے بعد امام بارگاہ کاظمیہ سے شبیہہ ذوالجناح کا ماتمی جلوس برآمد ہوگا ‘ جو کہ ساری رات سفر کے بعد نماز فجر کے وقت واپس امام بار گاہ میں اختتام پذیر ہوگا ۔
۔۔۔
آٹھ محرم الحرام کو امام بارگاہ فرز ند علی شاہ سے ماتمی جلوس شبیہہ ذوالجناح برآمد ہوا جو کہ اپنے اپنے مقرر راستوں سے ہوتا ہوا

گجرات (جی پی آئی ) آٹھ محرم الحرام کو امام بارگاہ فرز ند علی شاہ سے ماتمی جلوس شبیہہ ذوالجناح برآمد ہوا جو کہ اپنے اپنے مقرر راستوں سے ہوتا ہوا ‘ مقبرہ پانڈی شاہ پہنچا جہاں مجالس عزاء منعقد ہوئی ‘ سید طاہر رضا کاظمی ‘ سید یاور عباس جعفری ‘ سید افضال مہندی ‘ نے جلوس کی قیادت کی جبکہ سید سرفراز جعفری ‘ چوہدری منظور وڑائچ ‘ الطاف عباس کاظمی ‘ جواد جعفری ‘ سید نوازش علی کاظمی ‘ جابر کاظمی ‘ سید فیضان کاظمی ودیگر اہم شخصیات جلوس کے ہمراہ تھی ‘ پولیس نے سکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظام کئے ہوئے تھے ۔
۔۔
حسب سابق امسال بھی یوم عاشورہ کے موقع پر طاہر ہومیو پیتھک میڈیکل کالج گجرات کے رضا کاران ڈاکٹر سید طاہر عباس کی سربراہی

گجرات ( جی پی آئی ) حسب سابق امسال بھی یوم عاشورہ کے موقع پر طاہر ہومیو پیتھک میڈیکل کالج گجرات کے رضا کاران ڈاکٹر سید طاہر عباس کی سربراہی میں عزاء داران حسین کو طبی امداد فراہم کرینگے ‘ تفصیلات کے مطابق طاہر ہومیو پیتھک میڈیکل کالج النبی کالونی جلالپورجٹاں روڈ گجرات وہ گزشتہ 17سالوںسے ہر سال یوم عاشورہ کے موقع پر جلوس کے ہمراہ گیارہ رکنی ٹیم کے ساتھ ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں جن کی سربراہی ڈاکٹر سید طاہر عباس کرتے ہیں ۔ اور عزاء داران کو ہر قسم کی طبی سہولیات اور ایمبولینس کی سہولت فراہمی کی جاتی ہے ‘ ڈاکٹر سید طاہر عباس نے کہا کہ ہم ہر سال اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دیتے ہیں ‘ تاکہ اللہ اور اُس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشنودی حاصل ہو’ اور ہمارے تمام رضا کاران جذبہ خدمت سے سر شار ہو کر کام کرتے ہیں ۔

News

News

News

News

News

News

News

News

News

News

News

News

News

News