آج امام موسی کاظم علیہ السلام کا یوم شہادت انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

Imam Musa al Kazim as

Imam Musa al Kazim as

خیرپور ناتھن شاہ : امام موسیٰ کاظم علیہ السلام امام جعفر صادق علیہ السلام کے بیٹے ہیں۔آپ کی والدہ کا نام حمیدہ خاتون ہے۔آپ کی ولادت 7 صفر 128 ہجری کو ہوئی۔آپ کا نام موسیٰ ابن جعفر ،کنیت ابوالحسن اور آپ کے مشہور القاب میں سے کاظم لقب بہی شمار ہوتا ہے۔

آپ نے اپنے والد امام جعفر صادق علیہ السلام کی شفقت بھری گود میں پرورش پائی۔آپ نے زندگی کے 14 سال ظالم حکمران ہارون رشید کی قید میں گذارے۔ آپ کی بیٹی فاطمہ ہیں جوکہ معصوم قم سے مشہور ہیں۔

آپ کے القاب میں سے ایک مشہور لقب کی معنے غصے کو پی جانے والہ ہے۔آپ نے اپنے صحابی علی بن یقطین کو وزیر مملکت بنوایا تا کہ مومنین کی جان و مال کا تحفظ اور غریب مومنین کی کفالت ہو سکے۔

آپ کو 55 سال کی عمر میں زہر دے کر شہید کردیا گیا۔اور آپ کے جسم اطہر کو ہتھکڑیوں اور بیڑیوں سمیت بغداد کے پل پر رکھا گیا۔آج 25 رجب آپ کا یوم شہادت ہے۔

03152515800