امام کعبہ شیخ خالد الغامدی آج بحریہ ٹائون میں نماز جمعہ کی امامت کرینگے

Sheikh Khalid al Ghamdi

Sheikh Khalid al Ghamdi

لاہور (جیوڈیسک) امام کعبہ شیخ خالد الغامدی پاکستان کے سات روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے، وہ آج بحریہ ٹاؤن کی جامع مسجد میں نماز جمعہ پڑھائیں گے۔ لاہور ایئرپورٹ پر سعودی سفیر، علامہ ساجد میر اور دیگر نے امام کعبہ کا استقبال کیا۔

اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ شیخ خالد الغامدی آج بحریہ ٹاؤن کی جامع مسجد میں نماز جمعہ پڑھائیں گے۔ اپنے دورے کے دوران شیخ خالد الغامدی سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔