لاہور (جیوڈیسک) امام کعبہ شیخ خالد الغامدی 7 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
امامہ کعبہ کی لاہور آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے جب کہ ایئرپورٹ پر جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹرعلامہ ساجد میر، علما کونسل کے چیئرمین مولانا طاہر اشرفی، حافظ عبدالکریم اور دیگر نے امام کعبہ کا استقبال کیا۔
اپنے دورے کے دوران شیخ خالد الغامدی سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے اور کل بحریہ ٹاؤن مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کریں گے۔