راولپنڈی (جیوڈیسک) ریلی کے شرکا نے پلے کارڈ اوربینرز اٹھارکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے۔ احتجاجی ریلی سے خطا ب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ پاکستان اسلامی ریاست ہے اس کو امن وامان کا گہوارہ بنانے کیلئے تمام مکاتب فکر کے علما اور پوری قوم کو متحد ہونے کی ضرورت ہے، ہم پرامن لوگ ہیں، امام بارہ اور مساجد کو نقصان پہنچانا اسلام نہیں بلکہ یہ کھلی دہشتگردی ہے۔ اور ایسے لوگوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ شرکا نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔