لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈٰی بینچ نے امام بارگاہ شاہ نجف خودکش حملہ کیس کے چار ملزموں کی سزائے موت کالعدم قراد دیتے ہوئے انہیں بری کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے صرف شک کی بنیاد پر کسی کو سزا نہیں دی جا سکتی۔
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈٰی بینچ نے اپنے تفصیلی فیصلے میں کہا ہے کہ چاروں ملزموں کا واقعے میں مخصوص کردار نہیں بتایا گیا جس شہادت پر انہیں سزا ملی اسی شہادت پر مقدمے کے دیگر پانچ ملزموں کو بری کیا گیا ۔ راولپنڈی بینچ نے انسداد دہشتگردی کی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے فضل امین ، طاہر عرف کمانڈو ، حافظ نصیر اور حبیب اللہ کی رہائی کا حکم دے دیا۔