امامیہ مسجد، آرمی پبلک سکول پر حملے میں ایک ہی گروپ ملوث نکلا
Posted on February 19, 2015 By Geo4 Webmaster پشاور, مقامی خبریں
Peshawar Incident
پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں امامیہ مسجد پر حملے کی تحقیقات جاری ہیں ذرائع کے مطابق مسجد اور سکول پر حملے میں ایک ہی گروپ ملوث ہے۔
اسی گروپ کے دہشتگردوں نے سکول کو بھی نشانہ بنایا تھا۔ مسجد پر حملہ کرنے والے ایک خودکش بمبار کی شناخت ہو گئی ہے جس کا تعلق خیبر ایجنسی سے ہے۔
خودکش بمبار کا نام خیر محمد ہے۔ حملے میں ہلاک ہونے والے دیگر دو خودش بمباروں کا تعلق بھی خیبر ایجنسی سے ہی ہے جن کے ناموں کی بھی جلد تصدیق ہو جائے گی۔