لاہور (پ ر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے شعبہ امامیہ اسکاوٹس کے زیراہتمام سکھر میں سرمائی کیمپ منعقد ہوا۔ مرکزی اسکاوٹ کیمپ میں سندھ، پنجاب سمیت پاکستان کے مختلف ڈویژنز سے امامیہ طلبہ نے شرکت کی۔ کیمپ میں دینی تربیت کیساتھ ساتھ شتر سواری، گھڑ سواری، تیر اندازی، فرسٹ ایڈ، گیجٹ ورک کے ہنر بھی سکھائے گئے۔
واضح رہے کہ 23 دسمبر سے 28 دسمبر تک جاری رہنے والے امامیہ اسکاوٹس کے مرکزی سرمائی کیمپ میں آئی ایس او پاکستان کے مرکزی اور ڈویژنل مسئولین کے علاوہ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی اور صوبائی قائدین نے بھی اسکاوٹس سے گفتگو کی۔ امامیہ اسکاوٹس کے مرکزی کیمپ میں سندھ بوائے اسکاوٹس ایسوسی ایشن خیر پور ریجن کے سیکرٹری اور لیڈر ٹرینر اقبال سیال نے امامیہ اسکاوٹس سے خطاب کیا اور انہیں ہمدم اور استقلال بیج دیئے۔